07:29 , 17 اپریل 2026
Watch Live

ٹائی ٹینک جوڑے کی سنہری گھڑی 65 کروڑ 86 لاکھ روپے میں نیلام

ٹائی ٹینک جوڑے کی سنہری گھڑی

ٹائی ٹینک حادثے سے منسلک ایک نایاب یادگار نے تاریخی قیمت حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق ٹائی ٹینک کے پہلی کلاس مسافر ایسڈور اسٹراس کی 18 قیراط سونے کی جیب گھڑی 1.78 ملین پاؤنڈ (65 کروڑ 86 لاکھ روپے) میں نیلام ہوئی، جو ٹائی ٹینک کی تاریخ میں کسی بھی یادگار کی اب تک سب سے زیادہ قیمت ہے۔

ایسڈور اسٹراس اور اُن کی اہلیہ آئڈا اسٹراس کو 1997 کی بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک میں اس معروف منظر کے ذریعے ہمیشہ کے لیے امر کر دیا گیا، جس میں جہاز ڈوبتے وقت دونوں ایک دوسرے سے لپٹے دکھائی دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گھڑی کی تاریخی اہمیت، نایابیت اور اسٹراس جوڑے کی دل کو چھو لینے والی کہانی اس نیلامی کی ریکارڈ قیمت کی بڑی وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 18 قیراط سونے سے تیار سنہری ٹوائلٹ ایک کروڑ 21 لاکھ ڈالر میں نیلام

امریکا کے شہر نیویارک میں 18 قیراط سونے سے تیار کردہ سنہری ٹوائلٹ کی نیلامی ہوئی، جو تقریباً ایک کروڑ 21 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گئی۔

یہ سنہری ٹوائلٹ اطالوی وژوئل آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کی تین تخلیقات میں سے ایک ہے اور اسے کیٹیلان کے اسٹائل میں منفرد آرٹ پیس کے طور پر ڈیزائن کیا گیا۔

نیلامی میں امریکا کے معروف برانڈز نے حصہ لیا، اور ٹوائلٹ کی 223 پاؤنڈ وزنی ساخت کو نیلامی سے قبل عوام کے لیے بریور بلڈنگ میں نمائش کے لیے رکھا گیا، تاکہ لوگ اسے قریب سے دیکھ سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION